28 ستمبر 2013 - 20:30
افغانستان پر امریکی ڈرون حملہ، کئی ہلاک

شدید مخالفتوں کے باوجود امریکہ نے ایک بار پھر افغانستان پر ڈرون حملے کئے ہیں۔

ابنا: امریکی ڈرون طیاروں نے افغانستان کے جنوبی صوبے قندھار پر حملے کئے جن میں نو افغاں فوجی اور دوشہری مارے گئے ہیں۔واضح رہے کہ جمعے کی رات کو بھی صوبہ وردک میں امریکی ڈرون حملے میں سات عام شہری مارے گئے تھے۔ امریکہ یہ دعوے کرتا ہےکہ ڈرون حملوں کا مقصد القاعدہ اور طالبان کو ہدف بنانا ہے لیکن ان حملوں میں زیادہ تر عام شہری مارے جاتے ہیں۔دوسری جانب افغانستان کے صوبے  پکتیا میں امریکی ڈرون حملوں میں تین افراد مارے گئے ہیں۔

.......

/169